کینیڈین گلوکارہ علینااور کامران کامی اکٹھے

کینیڈین گلوکارہ علینااور کامران کامی اکٹھے

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکارہ علینا اور گلوکار کامران کامی اکٹھے ہوگئے،پہلا مشترکہ ملی نغمہ’’آئی لو پاکستان‘‘ ریکارڈ کرلیا،ساز گولڈ پروڈکشن 23 مارچ کو ریلیز کرے گی،تفصیلات کے مطابق بھارتی رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ سے شہرت پانے والی کینیڈین گلوکارہ و ماڈل عیلینا پاکستانی بھنگڑا سٹار کامران کامی کے ساتھ کام کریں گی۔پاکستان آمد پر انہوں نے کامران کامی کے ساتھ پہلا مشترکہ ملی نغمہ’’آئی لو پاکستان‘‘ ریکارڈ کرلیا ہے اس گانے کا میوزک ممبئی بھارت میں ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ اس کی فائنل ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی ہے ۔ایک ملاقات کے دوران کامران کامی نے بتایاکہ اس گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز اسی ہفتے کرلیا جائیگا جبکہ اس گانے کو معروف ریلیزنگ کمپنی ساز گولڈ پروڈکشن 23 مارچ کو اپنے خصوصی البم میں ریلیز کرے گی۔کامران کامی نے بتایاکہ عیلینا اس گانے کی ریکارڈنگ کے لئے خصوصی طور پر پاکستان آئی ہیں اور اپنے تین ماہ کے قیام کے دوران وہ ان کے ساتھ مختلف ٹی وی چینلز اور شوزمیں بھی پرفارم کرینگی۔علینا نے بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی ایک ٹی وی چینل کے سی او ابراہیم فیض کی دعوت پر پاکستان آچکی ہیں اور پرفارم بھی کرچکی ہیں اب بھی وہ ابراہیم فیض کے توسط سے آئی ہیں اور کامران کامی کے ساتھ مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ میوزیکل شوزمیں بھی پرفارم کریں گی۔یاد رہے کہ کامران کامی کا اس سے قبل گلوکارہ عینی طاہرہ کے ساتھ بنایا جانے والا ویڈیو ’’3 سال‘‘ بھی بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرچکاہے۔

مزید : کلچر