اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ کی ہٹ پرفارمنس کی ہیٹرک

اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ کی ہٹ پرفارمنس کی ہیٹرک
اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ کی ہٹ پرفارمنس کی ہیٹرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ کی ہٹ پرفارمنس کی ہیٹرک‘محفل تھیٹر میں مسلسل تیسرے ڈرامہ میں شاندار پرفارمنس کو شائقین نے ایک بار پھر سب سے زیادہ ہٹ قرار دیدیا۔ستارہ بیگ ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ ’’مصیبت ٹل گئی‘‘میں شائقین کے دل گرما رہی ہیں۔ڈرامہ کے پروڈیوسر ایم اسحاق ہیں جبکہ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں نداچوہدری،ماہ نور ،اور دیگر شامل ہیں۔ستارہ بیگ نے کہا کہ یہ سب اللہ کا فضل اور شائقین کے بدولت ممکن ہے۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے پر ستاروں کو مایوس نہ کروں ان کا کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور وہ سارا دھیان اپنے کام کی طرف رکھتی ہیں جس کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر ہیں۔

مزید :

کلچر -