ونٹراولپکس ، سلواکیہ کی ایسٹر لیڈیکا نے سنوبر بورڈ سپر جی ٹائٹل پہلی بار جیت لیا

ونٹراولپکس ، سلواکیہ کی ایسٹر لیڈیکا نے سنوبر بورڈ سپر جی ٹائٹل پہلی بار جیت ...

پیانگ چنگ(نیٹ نیوز)چیکو سلواکیہ کی سنوبورڈر اتھلیٹ ایسٹر لیڈیکا نے سرمائی اولمپکس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑی تھرتھرلی مچائی جب انہوں نے سپر جی جیت لیا جبکہ امریکی سٹار لنڈسے وون نے چھٹے نمبر پر اختتام کیا۔لیڈیکا، جو کہ ایک ہفتے کے ٹائم میں سنوبورڈ متوازی سلالوم میں فیورٹ تھیں، نے دو کلومیٹر لمبے جنگسیون راستے کو ایک منٹ اور21.11 سیکنڈ میں عبورکیا۔اور دفاعی چمپین آسٹریلیا کی اینا ویتھ کو ایک سیکنڈ کے سویں حصے میں پارکیا۔لیچٹناسٹائن کی ٹینا ویریدر نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ امریکی وون نے بڑی غلطی کی قیمت ادا کی انہوں نے راستے کے آخرمیں قیمتی وقت کھویا۔ جاپان کے یزورو ہانیو نے چھ عشروں بعدمردوں کا پہلا بیک ٹو بیک اولمپک سکیٹنگ ٹائٹل جیت لیا ہے اور جدید دور کے "برفانی شہزادے" کے طور پر اپنی حیثیت مضبو ط بنالی ہے۔ ہانیو کے ہموطن شوما اونو نے چاندی اور سپین کے یاویر فرننڈیز نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...