برنسلے کلب نے جوزمورائیس کو نیاہیڈکوچ مقررکرد یا
لندن(نیٹ نیوز) انگلش سیکنڈ سیڈ سے مشکلات سے دوچا ر کلب برنسلے نے جوز مورائیس کو18ماہ کے کنٹریکٹ پراپنانیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے ۔مور ائیس نے مانچسٹر یونائیٹڈکے منیجرجوزمورنہوکے ماتحت کام کیا،جبکہ ان کے ساتھی پرتگالی انٹرمیلان،رئیل میڈرڈ،اورچیلسی کے انچارج رہ چکے ہیں ۔52سالہ موریاس پال ہیکنگ باٹم کی جگہ لیں گے جو متنازعہ طورپربارنسلے کوچھوڑکریارک شائر اورچیمپئن شپ حریف لیڈزیونائیٹڈکے ساتھ رواں ماہ شامل ہوگئے ہیں ۔کلب کی ویب سائیٹ پربارنسلے کے چیف ایگزیکٹوغوتھیرگینائے نے کہاکہ ہم حقیقت میں سیزن کے آغازسے کلب کاعالمی نمبرایک کاہدف پوراکرنے پربے حدخوش ہیں۔