راجر فیڈرر نے معمر ترین ورلڈ نمبر ون پلیئر کا اعزازپا لیا

راجر فیڈرر نے معمر ترین ورلڈ نمبر ون پلیئر کا اعزازپا لیا
راجر فیڈرر نے معمر ترین ورلڈ نمبر ون پلیئر کا اعزازپا لیا

  

نیویارک(نیٹ نیوز ) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے منفرد عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا۔ اسٹار کھلاڑی نے روٹرڈیم ٹینس کا کوارٹر فائنل جیت کر معمر ترین ورلڈ نمبر ون پلیئر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔روٹر ڈیم ٹینس کے کوارٹر فائنل میں سوئس کھلاڑی کا مقابلہ ڈچ روبن ہاسے سے ہوا، راجر فیڈرر نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد زبردست کم بیک کیا اور اگلے دونوں سیٹوں کے ساتھ میچ بھی جیت لیا۔اس کامیابی سے 14 برس بعد راجر فیڈرر نے ایک بار پھر عالمی نمبر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دنیا کے معمر ترین ورلڈ نمبر ون بنا دیا۔ راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ دنیا کا نمبر ایک عمررسیدہ ٹینس کھلاڑی بننا دیرینہ خواب تھا، میں اسے بڑی کامیابی سمجھتا ہوں۔سوئس سٹار راجر فیڈرر نے کہا کہ 36 برس کی عمر میں دنیا کا نمبر ایک کھلاڑی بننا میرے لئے باعث اعزاز ہے، یہ اتنا آسان نہیں جتنا لگتا ہے، بلاشبہ یہ میری بڑی کامیابی ہے اور اس سے میرا مورال مزید بلند ہوا ہے۔

اب تمام تر توجہ ٹائٹل جیتنے پر موکوز ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی