پیسرزبلے بازکے حملے کیخلاف حکمت عملی اپنائیں ، سہیل خان
کراچی (آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان کا کہنا ہے کہ جدید کرکٹ میں پیسرزفیلڈ پر جارحانہ انداز کے بجائے بیٹسمین کی جانب سے حملے کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی اپناتے ہیں۔ باؤلر کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں فاسٹ باؤلر میں جارحانہ مزاجی سے زیادہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ کتنا تجربہ کار اور سمارٹ ہے،اب باؤلر کو مخالف بیٹسمین کا ذہن پڑھنا ہوتا ہے کہ وہ کیا کرنے والا ہے کیونکہ آجکل اچھی لینتھ پر باؤلنگ کے باوجود بیٹسمین بڑے شاٹس کھیلنے سے نہیں ڈرتے لہٰذا کوشش یہی ہوتی ہے کہ انہیں اگلی گیند کا اندازہ ہی نہ ہو سکے۔سہیل خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ پاکستان سپر لیگ پر مرکوز ہے جہاں ان کی کوشش ہو گی کہ مختصر فارمیٹ میں مخالف ٹیموں کے بیٹسمینوں پر اپنی باؤلنگ اور حکمت عملی سے دھاک بٹھا سکیں، ٹی ٹونٹی میں باؤلر کیلئے بیٹسمین کو قابو کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ کنڈیشنز بھی ایسی تیارکی جاتی ہیں کہ بیٹسمینوں کو بڑے سٹروکس کھیلنے میں آسانی ہو تاکہ شائقین کرکٹ زیادہ سے زیادہ چوکوں اور چھکوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔
، ایسے میں باؤلرز کیلئے کڑا امتحان ہوتا ہے کہ وہ خود کو حریف بیٹسمین کے حملوں سے کس طرح محفوظ رکھتے ہیں۔