اولمپک سپر جی تیز آندھی کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار

اولمپک سپر جی تیز آندھی کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار

پیانگ چنگ(نیٹ نیوز)لنڈسے وون کی اولمپک سپر۔جی میں آمد ایک گھنٹے تک آندھی کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث تین دیگر ایونٹس بھی اس گیمز کے ملتوی کرنا پڑے۔بین الاقوامی سکئی فیڈریشن نے اعلان کیا کہ"چوٹی پر تیز ہواؤں کے باعث خواتین سپر جی کے سارے کا سارا پروگرام ایک گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوا۔"طوفانی ہواؤں کے باعث فیڈریشن خواتین سلالوم، مردوں کا ڈاؤن ہل او ر خواتین کا بڑا سلولوم ایونٹ ملتوی کرنے پر مجبور ہوگئی تھی۔ان سب کا نیا ٹائم طے کیا گیا اور اس کے بعدیہ ریسز منعقد کی گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...