سیمونا اور جولیا فیٹس مسائل کے باعث قطر اوپن سے دستبردار

سیمونا اور جولیا فیٹس مسائل کے باعث قطر اوپن سے دستبردار

دوحہ (نیٹ نیوز) سپینش کھلاڑی گربین مگوروزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی اور پیٹرا کویٹووا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، سیمونا ہالپ اور جولیا جارجز فٹنس مسائل کے باعث بالترتیب سیمی فائنل اور کوارٹر فائنل سے دستبردار ہوئیں۔ ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں مگوروزا کا مقابلہ ہالپ سے تھا، ہالپ انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہوئیں جس کی وجہ سے مگوروزا نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا پر بھی قسمت مہربان رہی، حریف جرمن کھلاڑی جولیا جارجز کے انجری کے باعث کوارٹر فائنل سے دستبردار ہونے پر انہوں نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ وزنائیکی سے ہو گا، وزنائیکی نے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی کیرولین وزنائیکی ٹینس کی تاریخ میں 30 ملین ڈالر انعامی رقم جیتنے والی دنیا کی چوتھی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...