تھائی لینڈ میں سپر سکسرز کرکٹ کپ ڈئیر کراچی نے جیت لیا

تھائی لینڈ میں سپر سکسرز کرکٹ کپ ڈئیر کراچی نے جیت لیا

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد کی کپتانی میں تھائی لینڈ میں شیڈول سپر سکسرز کرکٹ ٹورنامنٹ ڈئیر کراچی کرکٹ ٹیم نے حق برادرز کرکٹ ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں شیڈول سپر سکسرز کرکٹ ٹورنامنٹ میں میز بان تھائی لینڈ ،پاکستان ،بھارت اورسری لنکا سمیت آٹھ ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ڈئیر کراچی کرکٹ ٹیم نے انڈین پنجاب الیون کو سیمی فا ئنل میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔فائنل ڈئیر کراچی اور حق برادرز کی ٹیموں کے ما بین کھیلا گیاجو ڈئیر کراچی نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا۔حق برادر ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں 70 رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے 31رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈئیر کراچی کے کپتان سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد ،لال کماراور دانش(انو کے چھجہ والا) نے ایک ایک جبکہ حافظ سعد نسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈئیر کراچی کی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کی۔فاتح ٹیم کی جانب سے لال کمار 19رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے 18 اور حافظ سعد نسیم نے 28 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ امیر حمزہ نے 1وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...