مونفلس اور ڈومنک بیونس آئرس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مونفلس اور ڈومنک بیونس آئرس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

بیونس آئرس (اے پی پی) جائلز مونفلس اور ڈومنک تھائم پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے بیونس آئرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ارجنٹائن میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں فرانسیسی کھلاڑی مونفلس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ارجنٹائنی کھلاڑی لیونارڈو میئر کو 6-4، 4-6 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، کینیڈین کھلاڑی ڈومنک تھائم بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا کو شکست دی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی