سسکس نے ایشانت شرما کی خدمات حاصل کر لیں

سسکس نے ایشانت شرما کی خدمات حاصل کر لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز ) سسکس کلب نے رواں برس شیڈول کاؤنٹی سیزن کیلئے بھارتی فاسٹ باؤلر ایشانت شرما کی خدمات حاصل کر لیں، وہ بطور غیرملکی کھلاڑی کلب کی نمائندگی کریں گے۔ بھارتی فاسٹ باؤلر نے رواں سال شیڈول انڈین پریمیئر لیگ کیلئے نظرانداز کئے جانے کے بعد کاؤنٹی کلب سے معاہدہ کر لیا، معاہدے کے تحت ایشانت شرما کاؤنٹی چیمپئن شپ کے پانچ اور رائل لندن ون ڈے کپ کے آٹھ میچز کیلئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ سسکس ڈائریکٹر آف کرکٹ کیتھ گرین فیلڈ نے کہا کہ ایشانت شرما انٹرنیشنل کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
، ان کی شمولیت سے ہماری باؤلنگ لائن اپ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔