سیکیورٹی خدشات ،ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی

سیکیورٹی خدشات ،ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی

کراچی (آن لائن) کراچی سے پشاور تک 19فروری سے شروع ہونے والی ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل پیس مشن سائیکل ریس سیکیورٹی خدشات اور دیگر اہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی ہے۔ سائیکلسٹوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے بعد ریس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس سلسلے میں خط ارسال کردیا گیا ہے۔یہ بات سائیکل ریس کے سندھ زون کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ اور چیف کو آرڈینٹر ملک کلیم احمد اعوان نے خصوصی بریفنگ میں بتائی۔عابد علی ایڈووکیٹ نے مزید بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ انشاء اللہ ا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اپنی شفقت و حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی