ڈڑگ قوانین کی خلاف ورزی متعدد ، میڈیکل سٹوروں کے لائنسنس منسوخ

ڈڑگ قوانین کی خلاف ورزی متعدد ، میڈیکل سٹوروں کے لائنسنس منسوخ

لاہور(سٹی رپورٹر)چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب محمد منور حیات نے پنجاب ڈرگز رول 21کی خلاف ورزی کر نے پر متعدد میڈیکل سٹورز کے لائسنسز منسوخ کر دیے اورمتعلقہ سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اور متعلقہ ڈرگ انسپکٹرز (راوی ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن، کینٹ ایریا، شالیمار ٹاؤن، گلبرگ ، واہگہ ٹاؤن اور داتاگنج بخش ٹاؤن) کو ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔تنسیخ شدہ لائسنسز شہزاد میڈیکل اینڈ جنرل سٹور تاجپورہ روڈ لاہور، المدینہ میڈیکل اینڈ جنرل سٹور، اویس بابری فارمیسیDHA، نیو کینٹ میڈیکل سٹورکیولری گراؤنڈ،لطیف میڈیکل سٹورمنظور کالونی، بلال میدیکل سٹورمغلپورہ، زاہد میڈیکل سٹورباغبانپورہ، رانا میڈیکل سٹور گڑھی شاہو،جاوید میڈیکل سٹور چیبل جی ٹی روڈ لاہور اور مدنی میڈیکل سٹور کے ہیں۔اس بارے میں چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب محمد منور حیات کا کہنا تھاکہ چیف ڈرگز کنٹرولرآفس ایک صوبائی ریگولیٹری ادارہ ہے ، جس کا مقصدسنٹرلائزڈ لائسنسنگ سسٹم کے تحت صوبہ پنجاب میں جعلی ادویات کے تدارک کو یقینی بنانا ہے اورادارہ اس سلسلے میں موثر کرداد ادا کر رہاہے اور ڈرگ سیل لائسنسنگ کے حوالہ سے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...