جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم اسحاق کا انتقال

جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم اسحاق کا انتقال

لاہور (جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ پروفیسر آف نیورو سرجری جنرل ہسپتال ڈاکٹر خرم اسحاق رضائے الہی سے حرکت قلب بند ہو نے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کے انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح ادارے میں پھیل گئی۔ نہ صرف سینئر پروفیسرز بلکہ زیر تربیت نوجوان ڈاکٹرز ، نرسز و پیرا میڈیکس اور دیگر ملازمین بھی افسردہ ہو گئے۔ ہسپتال کی فضا بھی سوگوار دکھائی دی ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم اسحاق کا شمار انتہائی محنتی ،شفیق اور کمیٹڈ معالجین میں ہو تا تھا ۔ انہیں گزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اوکاڑہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے شخصیات نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اور بعد ازاں انہیں سپر د خاک کر دیا گیا ۔ اس موقع پر ہر آنکھ پر نم دکھائی دی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل آج اتوار کی صبح 9بجے 23-C، ماڈل کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1