زینب کے قاتل کو سزائے موت سے جرائم کم ہوں گے،عزیز الرحمن چن

زینب کے قاتل کو سزائے موت سے جرائم کم ہوں گے،عزیز الرحمن چن

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ قصور کی زینب کے قاتل کو سزائے موت خوش آئند ہے مجرمان کے خلاف جلد فیصلے آنے سے معاشرے سے جلد ایسے جرائم کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں سے بد اخلاقی کے واقعات کی رو ک تھام کے لئے قانون سازی کرے اور تاکہ ایسے جرائم کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران بچوں سے بد اخلاقی کے 17862 واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ ہونے والے 10620 واقعات لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسی عرصے کے دوران 7242 لڑکوں کے ساتھ بد اخلاقی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے ۔

چن

مزید : میٹروپولیٹن 1