نیب تمام مجرموں کے ساتھ یکساں سلوک کرے،میاں محمد ایوب

نیب تمام مجرموں کے ساتھ یکساں سلوک کرے،میاں محمد ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مر کز ی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے ، نیب تمام مجرموں سے یکساں سلوک کر ے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کے سارے قانون صرف چھوٹے چوروں پر لاگو ہوتے ہیں جبکہ بڑے چوروں کو ئی پوچھنے والا نہیں ، ماور ائے آئین قتل کا چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے نوٹس لینا خوش آئند ہے ، عابد باکسر کو فوری گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے او ر اُس کو پولیس کی بجائے رینجر کے حوالے کیا جائے ۔ پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ عوام نوازشریف اور عمران خان کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی دونوں نے ہی اپنے اپنے صوبوں میں عوام کو محرومیو ں کے سوا کچھ نہیں دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے نیب کی جانب سے نواز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن صفدر ، حسن اور حسین کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کی جانب سے ابھی تک عمل درآمد نہ کر نا ایک افسوس ناک بات ہے۔ پیپلز پارٹی کے این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ چھوڑنے کی وجہ سے مجھ پر مختلف 81مقدمات درج کروائے گئے لیکن میں ان سب چیزوں اور مقدمات کے باوجود آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا جھوٹے مقدمات جیلیں اور کوڑے جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتے