یہودی لابی آئین کی اسلامی شقوں کے خلافسازشیں کر رہی ہے،شعیب الرحمن

یہودی لابی آئین کی اسلامی شقوں کے خلافسازشیں کر رہی ہے،شعیب الرحمن

لاہور ( پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام قومی سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں علامہ حافظ شعیب الرحمن قاسمی کی صدارت میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب ناظم اعلیٰ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان ،مولانا محمد معاویہ حسن،شفیق رضا قادری، مولانا حبیب الرحمن انقلابی ، علامہ محمد نواز ڈوگر اور حافظ عمر ممتاز اعوان نے کہا کہ ایک سازش کے تحت یہودی و قادیانی لابی آئین کی اسلامی شقوں کیخلاف پھر سازشوں کا جال بن رہی ہے پہلے ختم نبوت حلف نامہ کو چھیڑا گیا اور اب جبکہ قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ کو کمزور کرنے کیلئے نئی ترمیم لائی جارہی ہے جس کے تحت توہین رسالت کی سزاء کو عمر قید میں بدلنے کی سازش ہورہی ہے جو انتہائی ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ اگر قانون تحفظ ناموسِ رسالتؐ کو چھیڑا گیا تواسکے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائیگی اور آئین کی اسلامی شقوں کا بہر صورت دفاع کیا جائیگا اسلام و ملک دشمن قادیانی لابی آئین کی اسلامی شقوں کو چھیڑ کر ملک میں نیا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔

شعیب الرحمن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...