سیکنڈری سکول امتحانات،رولنمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل

سیکنڈری سکول امتحانات،رولنمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام سیکنڈری سکول امتحان سالانہ 2018کے سلسلے میں رولنمبر سلپس کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے پرائیویٹ طالبعلموں کو ان کے دیئے گئے ایڈریس پر رولنمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں جبکہ ریگولرطالب علم اپنے اداروں سے رابطہ کریں۔چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کے مطابق امتحانی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے امتحانی عملہ کی تعیناتی کا عمل پوری شفافیت کے ساتھ جاری ہے۔ اس معاملہ میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں ۔

بلکہ امتحانی عملہ کی تربیتی ورکشاپ کا باقاعدگی کے ساتھ اہتمام کیا گیا ہے جس کا دائرہ کار لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب تک محیط ہے، تا کہ امتحان دینے والے طالب علموں اور امتحانی عملہ کے درمیان باہمی ہم آہنگی پائی جائے اور امتحان کی شفافیت قائم رہے۔اس بابت کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ تقریباً 5لاکھ (نہم و دہم) طلباء و طالبات امتحان میں شرکت کرینگے جن کے لیے 812امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ہر طرح سے مکمل حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ، امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144کا نفاذ بھی عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ چھاپہ مار ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سیکنڈری سکولز

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...