ناموس رسالت ایکٹؐ کے خلافسازشیں ناکام بنائیں گے،مولانا عزیز الرحمن

ناموس رسالت ایکٹؐ کے خلافسازشیں ناکام بنائیں گے،مولانا عزیز الرحمن

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس ایچوگل لاہور میں مجلس کے نائب امیر پیرمیاں رضوان نفیس کی صدارت میں ہوئی ۔کنونشن میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،مجلس لاہور کے ناظم اعلیٰ مولاناقاری علیم الدین شاکر،مولانا خالدمحمود،قاری ظہوالحق،مولانا سعیدوقار، قاری محمدطفیل دیگر کثیرتعداد میں علماء نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مولاناعزیزالرحمن ثانی نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔مولاناعلیم الدین شاکر نے کہا کہ آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔مولانا محمدطیب فاروقی نے بھی خطاب کیا۔

مولانا عزیز الرحمن

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...