کوٹ عبدالمالک میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے،تنویر بلوچ

کوٹ عبدالمالک میں پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے،تنویر بلوچ

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی ) میونسپل کمیٹی کوٹ عبدالمالک کے چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے بتا یا کہ میں نے میونسپل کمیٹی کے آفس کی آرائش و زیبائش کرانے کے ساتھ ساتھ فرنیچر مکمل کرایا اور ریونیو میں بھی اضافہ ہوا ۔چیف آفیسر تنویر خان بلوچ نے مزید کہا کہ ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق کی ہدایت پر اے۔سی فیروزوالہ رانا شکیل اسلم کی نگرانی میں میں نے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے بھر پور اقدامات کیے ہیں پولیو قطرہ مہم بھی کامیابی سے چلائی جاتی ہے عید الاضحی پر بکرا منڈی کے لیے بھی بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں جن کو علاقہ کی فلاحی و سماجی تنظیموں ،کاروباری حلقوں اور شہریوں نے بے حد سراہا ۔

تنویر بلوچ

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...