نام نہاد سیاسی رہنما عدلیہ پر وار کرنا چاہتے ہیں،رانا عبدالجبار خان

نام نہاد سیاسی رہنما عدلیہ پر وار کرنا چاہتے ہیں،رانا عبدالجبار خان

لاہور(جنرل رپورٹر)معروف قانون دان رانا عبدالجبار خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے جس کا اظہار چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار اور دیگر سینئر ججز کے فیصلوں سے ہورہا ہے ، ہمارے نام نہاد اور کرپٹ سیاسی رہنما اور ان کے حاشیہ نشین وکلاء کو اس بات کی تکلیف ہے وہ دن رات اسی منصوبہ بندی میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اس آزاد عدلیہ پر وار کیا جائے ، رانا عبدالجبار نے کہا کہ وکلاء برادری اور تمام بارز سپریم کورٹ ، ہائی کورٹس اور ماتحت عدلیہ کے پیچھے کھڑی ہے اس لئے وہ بے دھڑک فیصلے دیں ، عدلیہ کو تقسیم کرنے اور اپنی مرضی کے فیصلے لینے والے آج پھر ماضی جیسے فیصلوں کی توقع کررہے ہیں۔

ہم ان کوبتا دینا چاہتے ہیں کہ اب ایسا نہیں ہوگا ، پانامہ زدگان اب اپنے انجام کے قریب پہنچتے ہی چیخنے چلانے لگے ہیں اب چور مچائے شور کا زمانہ چلا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1