حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے،عبدالغفور راشد

حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے،عبدالغفور راشد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور دفاعی تعلقات کی مضبوطی سے خائف ممالک کی ترجمانی کا فریضہ پارلیمنٹ میں بیٹھی چند سیکولر جماعتیں نہ کریں۔ ایٹمی قوت ملک کے لئے حرمین شریفین کی حفاظت بہت بڑا اعزاز ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کچھ عناصر کی طرف سے فوج کو سعودی عرب بھجوانے کے فیصلے پر تنقید پر تشویشناک ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اسلامی اور ثقافتی تعلقات کی مضبوطی دونوں اقوام اور امت مسلمہ کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔ ا ن کا کہنا تھا کہ فوج بھجوانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ صرف ایک کمپنی ہی نہیں، جتنی ضرورت ہو اتنی فوج سعودی عرب بھجوانی چاہیے۔ تاکہ ارض حرمین کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھ سکے۔

عبدالغفور

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...