ہار جیت مقدر،سینیٹ کی سیٹ کیلئے ہر کسی سے ووٹ مانگوں گی،ڈاکٹر زرقا تیمور

ہار جیت مقدر،سینیٹ کی سیٹ کیلئے ہر کسی سے ووٹ مانگوں گی،ڈاکٹر زرقا تیمور

لاہور (لیڈی رپورٹر)سینٹ نشست کیلئے تحریک انصا ف کی امیدوار رہنما ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ سینٹ ووٹ سب سے ما نگنا میر ا حق ہے اخلا قی حما یت کیلئے سب کے دروازے پر د ستک کیلئے جا رہی ہو ں ہا رجیت مقدر کی با ت ہے مگر اپنی جیت کیلئے پیسہ کا کہیں استعما ل نہیں کرو ں گی تحریک انصا ف کر پشن کیخلا ف جنگ لڑ رہی ہے پھر بھی ہم نے وو ٹرز کے ضمیرہی خر ید نے ہیں تو پھرہمیں سیا ست سے الگ ہو جانا چاہیے۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پنجا ب اسمبلی کے اپوز یشن چیمبر میں ممبران اسمبلی سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کر پشن ہے سینٹ الیکشن کیلئے کرپٹ مافیا نے ہارس ٹریڈنگ شروع کر دی ہے ۔انہوں نے کہا نواز شریف اور آصف زرداری نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا ہے ، الیکشن کمیشن کا ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہو ں نے مز ید کہاکہ (ن) لیگ خود کو بچانے کیلئے نیب کی راہ میں ’’دیوار چین ‘‘بنانے کی سازشیں کر رہی ہے مگر انکے کے تمام منصوبے فلاپ ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...