میکسیکو، 7.2شدت کا زلزلہ ، عمارتیں لرز اٹھیں ،2افراد ہلاک

میکسیکو، 7.2شدت کا زلزلہ ، عمارتیں لرز اٹھیں ،2افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میکسیکو سٹی(آئی این پی)میکسیکو کے جنوبی اور وسطی علاقے ایک طاقتور زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جس کی شدت7.2ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق زلزلے سے بلند و بالا عمارتوں اور گھروں سے لوگ باہر نکل آئے۔ یہ لوگ پانچ ماہ قبل آنیوالے مہلک زلزلے کے خوف سے ابھی پوری طرح بحال نہیں ہو پائے تھے۔میکسیکو شہر کے مرکزی ریفارما ایونیو اور ریاست اوحاکا کی گلیوں میں زلزلے سے خوفزدہ لوگ کھلے آسمان تلے جمع ہوئے۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.2 تھی اس کا مرکز ریاست اوحاکا کے شمال مشرقی علاقے پینوٹیپا سے 53 کلومیٹر دور زیرزمین 24 کلومیٹر میں تھا۔زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے جانے والا ایک فوجی ہیلی کاپٹر اچانک گر کر تباہ ہو گیا جس سے زمین پر موجود کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔ہیلی کاپٹر پر میکسیکو کے وزیرداخلہ الفونسو ناوریٹ پریڈا اور اوحاکا کے گورنر الہانڈرو مرٹ سوار تھے جو اس حادثے میں محفوظ رہے۔اوحاکا ریاست کے حکام کے مطابق زلزلے سے چند عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک لاکھ لوگوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔حکام کے بقول متاثرہ عمارتوں کے رہائیشیوں کے لیے عارضی پناہ گاہیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔مرکزی شہر میکسیکو میں لگ بھگ ایک منٹ تک اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور کئی پرانی عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔

مزید :

علاقائی -