کوئٹہ ، میڈیکل سٹوڈ نٹس کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج کئی طلباء زخمی،8 گرفتار

کوئٹہ ، میڈیکل سٹوڈ نٹس کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج کئی طلباء ...

کوئٹہ ( آن لائن )کوئٹہ میں آل بلوچستان میڈیکل سٹوڈ نٹس کے احتجاجی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج آنسو گیس کی شیلنگ کئی طلباء زخمی اور8 طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا بولان میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ کے خلاف طلباء کو14 روز بھی احتجاج جاری رہی طلباء نے اپنے حقوق کے لئے گورنر ، وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی نکالی گئی ریلی جی پی او چوک پر پہنچی تو انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو جی پی او چوک پر روک دیا گیا جس کے بعد طلباء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی کے بعد پولیس نے طلباء پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث کئی طلباء زخمی ہو ئے اور8 طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا طلباء نے مطالبہ کیا کہ گرفتار طلباء کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مزید : علاقائی