رینجرز کی کارروائیاں ،13ملزمان گرفتار ،اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

رینجرز کی کارروائیاں ،13ملزمان گرفتار ،اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

کراچی(کرائم رپورٹر)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں اور ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت13 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیاہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کھارادر سے کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں عبدالعلیم اور محمد طارق کو گرفتار کیا گیا،ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں،کھارادر سے لیاری گینگ وار کے کارندے کمیل کو گرفتار کیا ملزم 18 اپریل 2015 کو شاہ عالم مارکیٹ میں گرنیڈ حملے سمیت دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہے،گلشن معمار اور کھارادر سے ایم کیو ایم لندن کے کارکن محمد راحیل سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،جبکہ رینجرز نے مدینہ کالونی،کھارادر،گلشن اقبال اور زمان ٹاون سے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان گٹکا سپلائی اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...