سرکاری زرعی فارمز پر بغیر پلاننگ کاشتکاری کی جارہی ہے،سیکرٹری زراعت

سرکاری زرعی فارمز پر بغیر پلاننگ کاشتکاری کی جارہی ہے،سیکرٹری زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خصوصی رپورٹ ) محمد محمود،سیکرٹری زراعت پنجاب نے ضلع لیہ اوربھکرکے مختلف سرکاری زرعی فارمز کا دورہ کیا۔سرکاری فارمز کی ابتر صورت حال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غفلت برتنے والے افسران اور ماتحت عملہ کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عابد محمود،ڈائریکڑ جنرل زراعت(ریسرچ)،ظفریاب حیدر،ڈائریکٹرجنرل زراعت (توسیع)،ملک محمد اکرم،ڈائریکٹر جنرل (اصلاحِ آبپاشی )،ڈاکٹر قربان، ڈائریکٹرجنرل(فیلڈ) اورخالد محمود بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری زراعت پنجاب نے کہا کہ سرکاری زرعی فارمز پر بغیر پلاننگ کاشتکاری کی جارہی ہے جو فنڈز کا ضیاع ہے۔جدیدر یسرچ،زرعی ماہر ین پرمشتمل ٹیموں اور چھی اقسام کے با وجود سرکاری فارمز کی حالت میں بہتری نہیں آرہی ۔ عام کاشتکار وں سے موازنہ کیا جائے تو وسائل کی فراوانی کے باوجود بھی فارمزکی آمدن نہ ہونے کے برابر ہے۔5سالہ انوسٹمنٹ پلان پر عملدرآمد کیلئے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔رہنمائی اوربارہا تاکید کے بوجود ابھی تک سرکاری فارم کی پیداوار اور آمدن میں بہتری نہیں آئی۔بیسک سیڈ پروڈکشن کیلئے ان زرعی فارمز کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس میں ابھی تک کوئی پراگرس نظر نہیںآئی جو کہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ سرکاری فارمزکو رول ماڈل ،نمائشی اورسیڈ پروڈکشن فارمز میں تبدیل کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرلرز پر مشتمل ہا ئی پروفائل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔یہ کمیٹیاں سرکاری فارمز کی بہتری کیلئے ملکر کراپنگ پیٹرن،لے آؤٹ اور اریگیشن کے منصوبہ جات مرتب کریں گی تاکہ یہاں آنے والے کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کر سکیں اورنمائشی فارمز کی تقلید کرتے ہوئے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔ محکمانہ کارکردگی اور فارموں کی حالت میں بہتری کیلئے متعدد اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں وہ دن دور نہیں جب یہ فارمز ماڈل فارمز کا نقشہ پیش کرینگے۔ افسر اور عملہ پوری جانفشانی سے کام کرے تاکہ یہاں آنے والے کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہی حاصل کر سکیں ۔محمد محمود نے کہا کہ تمام سرکاری فارمز پر جدید نظام آبپاشی کی تنصیب کی جائے۔
سیرٹری زراعت

مزید :

علاقائی -