عوام نے فیصلہ کر لیا وہ مفاد پرستوں نہیں ترقی کیساتھ ہیں ،سائرہ افضل تارڑ

عوام نے فیصلہ کر لیا وہ مفاد پرستوں نہیں ترقی کیساتھ ہیں ،سائرہ افضل تارڑ

آباد(نمائندہ پاکستان،ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑکا کہنا ہے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے وہ ترقی کے سفر کیساتھ ہیں کسی مفاد پرست اور اقتدار کے پجاریوں کیساتھ نہیں،مخالفین نے اگر ہمارا مقابلہ کرنا ہے تو عوام کی خدمت کریں ،پگڑیاں اچھالنے ، ا قتد ار کی ہوس اور نشہ میں عوام کی خدمت نہیں ہوتی ۔گزشتہ روزحافظ آباد میں صحت کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا اپوزیشن کے وعدے اور منشور کہاں گیا ،انہوں نے تو پانچ سال نواز شریف کو گرانے میں ہی ضائع کر دئیے،اپوزیشن کے دھرنوں اور احتجاج نے پوری قوم اور ملک کو نقصان پہنچایا اب عوام ایسے مفاد پرستوں کے کسی دھوکے ،فریب میں نہیں آئینگے کیونکہ وہ اپنی اور اپنے ملک کی ترقی چاہتے ہیں، 2018کے ا نتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی۔ نواز شریف نے بلا تفریق پاکستانی عوام کیلئے صحت کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور آج ہمیں خوشی ہے ہم ہر غریب کے مفت علاج کے اس پروگرام میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

سائرہ افضل تارڑ

مزید : علاقائی


loading...