بھارتی فوج کی گولہ باری کیخلاف آزاد کشمیرمیں امن مارچ

بھارتی فوج کی گولہ باری کیخلاف آزاد کشمیرمیں امن مارچ

راولاکوٹ(صباح نیوز) بھارتی فوج کی طرف سے آزاد کشمیر کی سرحدی آبادی پر گولہ باری کے خلاف مدار پور بٹل سکیٹر میں امن مارچ کیا گیا۔ امن مارچ کے شرکا نے بھارتی پوسٹوں کے سامنے مدار پور بٹل سڑک پر سفید جھنڈے اٹھاکر مارچ کیا۔مظاہرین نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ امن مارچ کے شرکا نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایل او سی پر مقیم شہریوں کا قتل عام بند کیا جائے عالمی ادارے بھارتی فوج کو ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لیں۔

مزید : علاقائی


loading...