میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ،13 افراد ہلاک

میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ،13 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو میں آنیوالے زلزلے سے نقصانات کا فضائی جائزہ لینے والا فوجی ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران حا د ثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ہیلی کاپٹر میں میکسیکو کے وزیرداخلہ الفونسو ناوریٹ پریڈا اور اوحاکا کے گورنر الہانڈرو مرٹ بھی سوار تھے تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔حکام کے مطابق لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر بے قابو ہوگیا اور نیچے موجود دو گاڑیوں پر جاگرا، ہلاک ہونیوالے ممکنہ طور پر گاڑی کے اندر ہی موجود تھے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ

مزید : علاقائی