فاروق ستار پارٹی انتخابات کرانے کے فیصلے پر قائم، آج ووٹنگ

فاروق ستار پارٹی انتخابات کرانے کے فیصلے پر قائم، آج ووٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار سے ارکان سندھ اسمبلی سید سردار احمد اور خواجہ اظہار الحسن کے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے، فاروق ستار اپنی جانب سے آج پارٹی انتخابات کرانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا بہادر آباد والوں کے غیر آئینی اجلاس کے فیصلے کارکن قبول نہیں کرتے۔ انٹراپارٹی الیکشن میں کارکنوں کی رائے ہوگی توپارٹی آئین بھی تبدیل کرسکتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی میں آج پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں ووٹنگ ہوگی، کچھ لوگ بڑی ذمہ داریوں پرفائز ہوں گے۔ اندرون سندھ کے اضلاع کے کارکن حیدرآباد آکر ووٹ کاسٹ کریں گے، حیدرآباد زون میں الیکشن کا انتظام کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فاروق ستار سے ملاقات کے بعد بہادرآباد گروپ میں شامل خواجہ اظہار الحسن نے کہا فاروق ستار نے بہت اچھی تجاویز دی ہیں، دونوں طرف جلسے ہوئے ہیں دونوں کامیاب ہوئے ہیں۔ انٹرا پارٹی الیکشن مشترکہ ہوں تو ہی جیت ہے۔خیال رہے کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے فاروق ستار کو کے ایم سی گراؤنڈ پر انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کرانے کی اجازت دیدی ہے۔

مزید :

علاقائی -