ساری زندگی عمران خان کا مشکور رہوں گا،شیخ رشید
اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا ساری زندگی مشکور رہوں گا اور این اے 55اور 65سے عوامی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر تحریک انصاف کے ساتھ ملکر الیکشن لڑوں گا۔ ایک وقت میں مسلم لیگ ن کے 40اراکین پارٹی چھوڑ نے کے لئے تیار تھے مگر ان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ سے وہ ٹرین مس ہوگئی ۔ جمائما دستاویزات فراہم نہ کرتی تو عمران خان کا حال بھی جہانگیر ترین جیسا ہوتا۔ میں ساری زندگی عمران خان کا مشکور رہوں گا۔ پاناما کیس میں عمران خان نے میرا ساتھ دیا ، پی ٹی آئی پانامہ کیس لڑنا نہیں چاہتی تھی ۔ اپوزیشن بننے کیلئے تحریک نے میرا ساتھ دیا اور 4ووٹ کی ضرورت تھی ۔ این اے 55اور 65میں عوامی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ اللہ نہ کرے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر کے خلاف الیکشن لڑوں ، پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑوں گا۔ ایک وقت تھا مسلم لیگ ن کے چالیس لوگ پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار تھے مگر کسی نے اپنے ساتھ ملانے کیلئے کام نہیں کیا ، آج ٹرین نکل چکی ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے بھی ٹرین مس کردی ہے۔ خون کے آخری قطرے تک ملک کے چوروں ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا۔
شیخ رشید