معلومات سے بھرے، 150سٹالز سے سجے پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول کا آغاز

معلومات سے بھرے، 150سٹالز سے سجے پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول کا آغاز

لاہور(کامرس رپورٹر)معلومات سے بھرے، 150سٹالز سے سجے پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا جس کا افتتاح صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ ، چئیرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عامر حیات ہراج اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کیا۔ پہلے دن ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ دن بھر غذائی مشاورت اورفری ہیلتھ چیک اپ جبکہ شام میں میوزیکل پرفارمنسز کا اہتمام کیا گیا۔ پہلے دن کا اختتام پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی سے ہوا۔ رانا ثنااللہ نے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ فیسٹیول 2018 کا ایکسپو سنٹر میں افتتاح کیا۔ فیسٹیول میں جہاں عام پبلک کو بغیر ٹکٹ رسائی اورداخلہ بالکل مفت تھا وہاں سٹوڈنٹس، بزرگ شہریوں کو کھانے پر25 فی صد رعائیت ملی۔فیسٹیول میں پہلے دن ڈائیٹ پلان کی تیاری کے لیے ماہر غذائیت، فٹنس کی جانچ کے لیے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشنسٹس ڈیسک لگائے گئے جہاں ایک ہزار سے زائد لوگوں نے چیک اپ کروایا اور غذائی مشاورت لی۔ خواتین کے لیے کوکنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں شمولیت کرنے والوں کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تمام شرکاء کو 10ہزار فی کس انعام دیا ۔ ظروف سازی اور بچوں کیلئے فن زون کا انعقا د بھی کیا گیا ہے۔آج بھی جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مہمانوں کوایک ہی چھت تلے دیسی اور ولائتی ذائقوں کا حسین امتزاج میسر ہے۔

فیسٹیول

مزید : علاقائی