بھاٹی گیٹ، 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل

بھاٹی گیٹ، 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) بھاٹی گیٹ کے علاقہ سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقہ سمیاں دا محلہ میں 60سالہ بزرگ کی لاش پڑی دیکھ کراہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اورشناخت نہ ہونے پر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا۔پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلو م ہوتا ہے ،اس کی موت سردی اور نشہ کی زیادتی سے ہوئی۔

مزید :

علاقائی -