وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ سے ایک مشتبہ شخص گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل
لاہور(کر ائم رپو رٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاؤن سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ شخص امجد علی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ وزیراعلیٰ کے گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا ،پولیس کے مطابق ملزم مہمند ایجنسی کا رہائشی ہے ،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم امجد علی کا کہنا تھا کہ ا س کی زندگی کو خطرہ ہے، ملزم سے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا ہے۔