مناواں ، شادی کی تقریب میں آتش بازی کر نے والے 6افرادگرفتار

مناواں ، شادی کی تقریب میں آتش بازی کر نے والے 6افرادگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) مناواں کے علاقہ سے شادی کی تقریب میں آتش بازی کر نے والے 6افراد کو گرفتار کرلیاگیا،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مناواں کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کے دوران آتش بازی کرنے والے 6افراد سلیمان ،امجد ،تنویر ،خاور،مجاہد اور مشتاق کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -