صوبائی دارلحکومت ، ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارلحکومت ، ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر ...

لاہور(کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جبکہ گڑھی شاہو میں مسلح ڈاکوؤں نے ایک پید ل شخص سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو طارق روڈ پر امجد پید ل جاریا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اس سے چھ ہزار روپے نقدی اور مو بائل فون لوٹ لیا ۔ما ڈل ٹاؤ ن کے علا قے میں عظیم کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر دوڈاکو2لا کھ70ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔مز نگ کے علا قہ میں ظہیر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو3 لا کھ20ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیو رات اورمو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ شا ہد رہ کے علا قہ میں عمر ان کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکوؤں نے 2لاکھ 18 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ لئے۔ ڈاکوچو ہنگ کے علا قہ میںیا سرکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،شا د با غ میں بلا ل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر85ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔علاوہ ازیں سبز ہ زارمیں جمیل،ستو کتلہ میں حا رث کی گاڑیاں جبکہ لو ہا ری گیٹ میں ہا رون،لار ی اڈہ میں عا رف،مسلم ٹا ؤ ن میں کا شف ،با غبا نپو رہ میں جا وید اورگا رڈن ٹا ؤ ن میں مصد ق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...