پنجاب پولیس کا ’’ کارنامہ ‘‘ اہلکاروں کو دئے گئے 245بریٹا پسٹلز میں سے 119بوگس نکلے

پنجاب پولیس کا ’’ کارنامہ ‘‘ اہلکاروں کو دئے گئے 245بریٹا پسٹلز میں سے ...

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کا کارنامہ، قربان لائن میں اہلکاروں کو دئے گئے 245 بریٹا پسٹلز میں سے 119 بوگس نکلے۔ سپیشل برانچ کی جانب سے رپورٹ مرتب کرکے آئی جی پنجاب کو پیش کردی گئی۔بتایاگیا ہے کہ قربان لائن میں پولیس اہلکاروں کو 245 بریٹا پستول دئے گئے تھے، شک کی بنا پر چار پستول فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق چاروں پستول خراب نکلے جس پر مزید پسٹلز چیک کیے گئے تو 115 بوگس نکلے۔ رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پسٹلز کے بوگس ہونے کی وجہ سے نتائج حاصل نہیں کیے جاسکیں گے، ان سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو خطرہ ہے۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عا رف نو از نے رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ برانچ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ جو بھی عناصر اس میں شامل ہیں انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ متعلقہ برانچ کا کہنا ہے کہ اگر انفرادی طور پر پستول تبدیل کئے گئے ہیں یا کمپنی کی جانب سے بوگس پستول فراہم کئے گئے ہیں دونوں صورتوں میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس سے قبل بھی تین سو سے زائد پسٹلز کے پرزہ جات تبدیل کئے گئے تھے جس کی انکوائری افسران کی عدم دلچسپی کے باعث التوا کا شکار ہے۔

مزید : علاقائی