2ڈکیت گروہوں کے 4ملزمان اور 19منشیات فروش گرفتار

2ڈکیت گروہوں کے 4ملزمان اور 19منشیات فروش گرفتار

 لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی سی پی او لاہور کی نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت ہدایات کی روشنی میں تمام ڈویژنز میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں۔ گذشتہ روز لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کر کے 19 مقدمات درج کئے گئے اور ان سے 10 کلوگرام چرس اور 109 بوتل شراب برآمد کی گئی جبکہ قمار بازی کرنے والوں کے خلاف کارروئی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 56360روپے کی رقم برآمدکی گئی۔علاوہ ازیں دو ڈکیت گروہوں کے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹے ہوئے ایک لاکھ 10 ہزار روپے، قیمتی اشیاجبکہ ناجائز اسلحہ کے 5 ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 5 پستول بر آمدکرکے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اسی طرح لاہورپولیس نے 6 انتہائی سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔

مزید : علاقائی


loading...