مصطفی آ با د:تیز رفتار رکشہ نہر میں جاگرا ،ڈرائیور سمیت سواری زخمی

مصطفی آ با د:تیز رفتار رکشہ نہر میں جاگرا ،ڈرائیور سمیت سواری زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر) مصطفی آ با دکے علاقہ میں تیز رفتار رکشہ بے قابوہو کر نہر میں جاگرا ،ڈرائیور سمیت سواری زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق مصطفی آ با د کے علا قہ دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب تیز رفتار رکشہ بے قابو ہوکر نہر میں جاگر ا ۔ڈرائیور لیاقت اورسواری اکرم نامی شہری کو ریسکیوٹیم کی مدد سے باہر نکال کر زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے کرین کی مدد سے رکشہ کو بھی نہر سے باہر نکال لیا۔

مزید : علاقائی