ٹورنٹو پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کرکٹ ٹیموں کا دوستانہ میچ

ٹورنٹو پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کرکٹ ٹیموں کا دوستانہ میچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر) ٹورنٹو(کینیڈین) پولیس کی کرکٹ ٹیم اور سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی کرکٹ ٹیم کے مابین ریس کورس پارک گراؤنڈ میں دوستانہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیاجسے سٹی ٹریفک پولیس کی کرکٹ ٹیم نے بآسانی جیت لیا۔میچ میں سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)امین وینس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے مبین شہید کرکٹ سیریز کیلئے ٹورنٹو (کینڈین) پولیس کی کرکٹ ٹیم کو مدعو کیا گیا،گذشتہ روز مہمان ٹیم کا لاہور ایئر پورٹ پر بھر پور استقبال کیا گیا، بعدازاں مہمان ٹیم کے اعزاز میں مناواں ٹریفک پولیس لائن میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیاجس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف ،چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ سٹی ٹریفک پولیس لا ہور اور ٹورنٹو پولیس ٹیم کے مابین پہلا میچ ریس کورس گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 35اوورز میں162رنز کا ہدف دیا،جسے سٹی ٹریفک پولیس کی کرکٹ ٹیم نے بآسانی حاصل کر لیا۔ سی سی پی او لاہور اور سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شیلڈ زتقسیم کیں جبکہ کینڈین پولیس کی طرف سے سی سی پی او لاہور کو کینڈین پولیس کیپ دی گئی۔ اس موقع پرسی سی پی او لاہور امین وینس نے کہاکہ کرکٹ میچ سٹی ٹریفک پولیس نے جیت لیا مگرمہمان ٹیم نے پاکستان آکر ہمارے دل جیت لئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انتہائی پرُامن ملک ہے،کھیلیں کسی بھی ملک کی تہذیب و تمدن اور ثقافت کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔اس موقع پررائے اعجاز احمد نے کہا کہ کرکٹ صرف میدان کاکھیل نہیں بلکہ اب دلوں کا کھیل ہے اور ایک دوسرے کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے مہمان ٹیم کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -