30 ڈسڑکٹ اور ایڈیشنل سیشن ججز کا سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

30 ڈسڑکٹ اور ایڈیشنل سیشن ججز کا سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ

لاہور(کر ائم رپو رٹر) 30سے زائدسینئر ڈسڑکٹ اور ایڈیشنل سیشن ججز کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قربان لائنز لاہور ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔سیف سٹیز کی جانب سے معزز جج صاحبان کو شیلڈ زبھی پیش کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 30سے زائدسینئر ڈسڑکٹ اور ایڈیشنل سیشن ججزنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاہور ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔برٹش ہائی کمیشن کی جانب سے جج صاحبان کی ٹریننگ کورس کے سلسلے میں دورہ کروایا گیا۔وفد کو ایم ڈی سیف سٹیز علی عامر ملک،ڈی آئی جی کامران خان اور آپریشن کمانڈر عبدالرحیم شیرازی نے بریفنگ دی۔وفد کو الیکٹرانک شہادت کو عدالت میں قابل قبول بنانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔جج صاحبان کو الیکٹرانک ڈیٹا عدالتوں میں پیش کرنے اور حصول کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔عدالتیں بوقت ضرورت مستندویڈیو ثبوت سیف سٹیزسے بھی حاصل کر سکیں گی۔کیمروں سے مانیڑنگ ،ویڈیو شہادت کااکٹھا کرنا ، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی مفصل گفتگو کی گئی۔سیف سٹیز کی جانب سے معزز جج صاحبان کو شیلڈ زبھی پیش کی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...