ریسکیو نے 1122فروری سے 2017اب تک 205134مریضوں کو جدید ہسپتالوں میں منتقل کیا

ریسکیو نے 1122فروری سے 2017اب تک 205134مریضوں کو جدید ہسپتالوں میں منتقل کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( کرائم رپورٹر ) بانی ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ضلعی افسران کے اجلاس میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کا ایک سال مکمل ہونے پر سروس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ہیڈ آف آپریشنز ایازاسلم نے ڈی جی ریسکیو کو آگاہ کیا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت سے 512 ایمبولینس کی فراہمی کے بعد ریسکیو 1122 نے فروری 2017 سے اب تک 205134 مریضوں کو جدید ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس عوام الناس کو ریسکیو 1122 کے مربوط نظام اور ہسپتالوں میں ریسکیو 1122 کے قائم کردہ ڈیسک کے ذریعہ دستیاب ہے۔ ضلعی افسران کی اس میٹنگ میں ریسکیو 1122 کی سینئر مینجمنٹ بشمول رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، سمیت پنجاب بھر کے تمام ضلعی افسران کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی شامل تھے۔ڈی جی ریسکیو 1122کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع سے باہر سب سے زیادہ 10367 مریض شیخوپورہ سے لاہو منتقل کئے گئے۔ اس کے علاوہ اندرون شہر ملتان میں 9757 لوگوں کو بہتر سہولیات کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ لاہورمیں 37461مریضوں کو دوسرے چھوٹے شہروں کے ہسپتالوں سے منتقل کیا گیا۔ مجموعی طور پر 205134 مریضوں کو ایک شہر کے ہسپتال میں بہتر طبی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے بڑے شہروں کے جدید ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جو تمام مریضوں کا 84 فی صد بنتا ہے۔مزید برآں اجلاس میں ضلعی افسران نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں مریض کو میڈیکل آفیسر کی کوآرڈی نیشن سے منتقل کیا جانا چاہئے تاکہ لوگوں کو صحت کی بہتر ین سروس فراہم کی جا سکیں۔ڈی جی ریسکیو نے تمام ضلعی افسروں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور کامیاب بنایا۔ڈی جی ریسکیو نے ہدایت کی پی ٹی ایس سروس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے تاکہ ریسکیو1122 عوام الناس کو بلا امتیاز ایمرجنسی سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

مزید :

علاقائی -