قصور:پولیس کا چھاپہ،8قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار
قصور(بیورورپورٹ)تھانہ بی ڈویژن پولیس کا بدنام زمانہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،8قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،داؤ پرلگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی سٹی حافظ سعید احمد کی زیر نگرانی تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایس ایچ او بی ڈویژن وحید عارف کو اطلاع ملی کہ محلہ رکن پورہ میں بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر ملزمان جواء کھیل رہے ہیں جس پرایس ایچ او بی ڈویژن نے بھاری نفری کیساتھ ریڈ کر کے 8قمار بازوں اشفاق ،وارث، نوید ،سلیم،وارث علی،آصف،شاہ جہاں اور طارق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔