ریلوے روڈ سمیت دیگر بازاروں میں ٹریفک جام معمول

ریلوے روڈ سمیت دیگر بازاروں میں ٹریفک جام معمول

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ننکانہ صاحب کی مین شاہراہ ریلوے روڈ سمیت دیگر بازاروں میں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا، شہریوں کو پیدل چلنے میں بھی شدید دشواری کا سامنا ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کی اہم شاہراہ ریلوے روڈ، بیری والا چوک، گوروبازار، منڈی موڑ، پیپل چوک سمیت دیگر بازاروں میں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے جبکہ رہی سہی کسر رکشہ والوں نے پوری کر رکھی ہے رکشہ ڈرائیوروں نے ان بازارو ں میں ٹریفک پولیس کے عملہ سے مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے ناجائز اڈے قائم کر رکھے ہیں جس کے باعث نہ صرف کئی کئی گھنٹے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد، ڈی ایس پی ٹریفک ننکانہ اور ڈی پی او ننکانہ صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان بازاروں میں ٹریفک کے جام ہونے کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کریں۔

مزید : علاقائی


loading...