اعتماد کارپوریشن کے دفتر بائیو میٹرک کروانے کے لئے آنے والے زائرین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

اعتماد کارپوریشن کے دفتر بائیو میٹرک کروانے کے لئے آنے والے زائرین کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عمرہ زائرین کے فنگر پرنٹس لینے والی اعتماد کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے ٹھوکر اعتماد کارپوریشن کے دفتر آنے والوں کو 400میٹر سے زائد فاصلہ دیوار کے ساتھ گٹر کے اوپر سے مرد خواتین کو گزارنے پر عمرہ زائرین کا شدید ردِ عمل ،عمرہ جیسی مقدس عبادت کے لیے بائیو میٹرک کرانے کا مرحلہ جیل کے قیدیوں جیسا بنا دیا گیا ہے ،اعتماد کے دفاتر میں دیوار کے ساتھ ساتھ سنگل لگایا گیا ہے جہاں نیچے گندھا گٹر گزرتا ہے ،ہر گزرنے والے زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت کو نوٹس لینا چاہیے،اعتماد کارپوریشن لاہور نے عمرہ زائرین کے لیے کوئی پارکنگ کا انتظام نہیں کیا،ٹوٹی پھوٹی سڑک جہاں گڑھے پڑے ہوئے ہیں ،گاڑیاں اور موٹر سائیکل پنکچر ہو رہے ہیں حکومت مناسب انتظام کرائے اور گندے نالے کے اوپر گٹر سے زبردستی گزارنے کا سلسلہ بند کرایا جائے عمرہ زائرین نے روزنامہ پاکستان کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -