افسران تعلیمی و ثقافتی اور اصلاحی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں، جاوید انور

افسران تعلیمی و ثقافتی اور اصلاحی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں، جاوید انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سول سروسز ایلومینائی کے چیئرمین جاوید انور کی سربراہی میں سول سروسز ایلومینائی 2018پینل کاافتتاحی اجلاس ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں تمام سروس گروپس کے وائس پریذیڈنٹس اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سول سروسز ایلومینائی کی ورکنگ گائیڈ لائنز کی سفارشات دینے کے لیے کمیٹی بنائی گئی جس میں تنظیم کو چلانے کا طریقہ کار اور ہر سال نئے پینل کا انتخاب شامل ہوں گے۔اس کی سربراہی پولیس سروس کے افسر ڈی آئی جی ریلوے پولیس شارق جمال خان کے حوالے کی گئی۔ اس کمیٹی میں عاصم رضا ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا، شہزادہ سلطان اے آئی جی ایڈمن پنجاب پولیس اورحمدان نذیر ڈپٹی چیف آف آپریشنز ریلوے شامل ہیں۔ محمدجاوید انور نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ سول سروس کے افسران آپس میں میل جول رکھیں تعلیمی و ثقافتی اور اصلاحی سرگرمیوں پر توجہ دیں تاکہ آنے والے سرونٹس کو اچھی روایت دے کر جائیں۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن سول سروسز ایلومینائی کا عہدہ بابر رضا ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -