دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک امریکا تعاون جاری ہے، امریکی جنرل

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک امریکا تعاون جاری ہے، امریکی جنرل

دوہا(صباح نیوز) امریکی فضائیہ کے لیفٹیننٹ جنرل جعفری ہریجن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اورامریکہ کا قریبی تعاون جاری ہے۔انہوں نے یہ بات قطر میں مشترکہ فضائی کارروائیوں کے مرکز ال ادید سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پینٹاگون میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قریبی اتحادی پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔افغانستان میں معطل فضائی امدادی مشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی کمان ریزولوٹ سپورٹ کے صدر دفتر کی ضروریات جاننے کیلئے ان کے ساتھ قریبی تعاون اور افغان شراکت داروں کی ضروری معاونت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اہداف پر نظر رکھتے ہیں اور خاص ہدف کیلئے اپنے دستیاب اسلحے میں سے بہترین ہتھیار کا انتخاب کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی مدد کیلئے مناسب سازو سامان کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

امریکی جنرل

مزید : صفحہ آخر


loading...