36اضلاع کے ڈسٹرکٹ ، سیشن و سینئر سول ججز(ایڈمنسٹریشن) کا اجلاس

36اضلاع کے ڈسٹرکٹ ، سیشن و سینئر سول ججز(ایڈمنسٹریشن) کا اجلاس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز (ایڈمنسٹریشن ) کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر ترین جج جسٹس انوارلحق نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز ایڈمنسٹریشن کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا پیغام دیا کہ چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی پچھلے 3سال کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زیر التوا مقدمات کے قانون کے مطابق جلد از جلد فیصلے کئے جائیں تاکہ عام سائل تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ مزیدبرآں جوڈیشل آفیسرز کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں کورسز کا اہتمام کیا جا رہاہے اور جو جوڈیشل آفیسرز کیسزکے جلد قانون کے مطابق فوری فیصلے کریں گے ،انہیں فارن ٹریننگ کے لئے نامزد کیاجائے گا، فاضل جج کی جانب سے یہ پیغام بھی پہنچایا گیا کہ وہ ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارات سے متعلق مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ان مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...