جنوبی وزیر ستان، عسکریت پسندوں کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے 15ٹیمیں تشکیل

جنوبی وزیر ستان، عسکریت پسندوں کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے 15ٹیمیں ...

وانا(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نعمان ذکریا نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے پندرہ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارودی سرنگوں کے خاتمے کے عمل میں انچاس فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بارودی سرنگوں سے زخمی ہونے والے تیس شہریوں کا علاج کررہی ہے۔بارودی سرنگوں سے شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کو امدادی رقم دی جائے گی اور جن کے اعضا ضائع ہوگئے ہیں انہیں مصنوعی اعضا فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بارودی سرنگوں کے بارے میں متعلقہ فوجی حکام کو کسی بھی وقت ٹیلی فون نمبر0965212847 پر اطلاع دی جاسکتی ہے

مزید : صفحہ آخر